وزیراعظم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کیلئے فوری طورپر گرین چینل کی بحالی کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے شام اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانی گلوبل فاونڈیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ان کی حکومت تارکیں وطن کے مسائل کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کرے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی اپنی سخت محنت کی وجہ سے تعریف کے مستحق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر میں تیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں غیرمتزلزل عزم اور محنت کی وجہ سے ترسیلات زر میں تیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔
شہبازشریف نے کہا کہ سرکاری بلیو پاسپورٹ کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ملک کا سفیر قراردیا جاتا ہے ۔