Wednesday, 05 February 2025, 08:59:40 am
 
رومینہ خورشیدکاموسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے اجتماعی اقدامات پرزور
January 16, 2025

موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کی رابطہ کار رومینہ خورشید عالم نے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج پر قابو پانے کیلئے اجتماعی اقدامات پر زور دیا ہے۔

انہوں نے آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قدرتی آفات سے پیشگی خبردار کرنے کے موثر نظام اور بروقت تیاریوں کیلئے عوام میں شعور اجاگر کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔