مراکش کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتوں کو وطن واپس لانے کیلئے انتظامات کرلئے گئے ہیں۔
دفتر خارجہ کے مطابق کشتی حادثے میں جاں بحق 13 پاکستانیوں کی میتیں رواں ہفتے ملک واپس لائی جارہی ہیں۔
جاں بحق پاکستانیوں میں 4 افراد کی میتیں کل (بدھ) غیرملکی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچے گی جنہیں ورثا کے حوالے کیا جائےگا۔
حکام نے تصدیق کی ہے کہ حامد شبیر، محمد ارسلان خان، قیصر اقبال اور سجاد علی کی میتیں کل رات اسلام آباد پہنچیں گی۔
جاں بحق افراد کے لواحقین کی مدد کے لیے اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر سہولت ڈیسک بھی قائم کیا گیا ہے۔
گزشتہ ماہ مراکش میں تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں متعدد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔