Wednesday, 05 February 2025, 09:00:22 am
 
نائب وزیراعظم کا صنعتی شعبے کو ریلیف کی فراہمی کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ
January 16, 2025

صنعتوں کیلئے بجلی کے ٹیرف میں کمی کی تجاویز کا جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحق ڈار کے زیرصدارت ہوا۔

اسحق ڈار نے موجودہ پالیسیوں کاجائزہ لیا اور صنعتی شعبے کو ریلیف دینے کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے متعلقہ وزارتوں کو صنعتی صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں میں ریلیف دینے کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کرنے کی ہدایت کی ۔