ڈی پی ورلڈ اور قومی لاجسٹک کارپوریشن نے دبئی کے جبل علی بندرگاہ سے کراچی کے شپنگ کنٹینروں کیلئے فیڈر سروس شروع کر دی ہے۔
گروپ چیئرمین اور ڈی پی ورلڈ کے چیف ایگزیکٹو سلطان احمد بن SULAYEM نے فیڈر سروس کا افتتاح کیا۔
ڈی پی ورلڈ، این ایل سی اور پورٹ قاسم کے اعلیٰ افسران اس موقع پر موجود تھے۔
ہفتہ وار فیڈر سروس کے ذریعے جبل علی سے کراچی اور دوسری عالمی مارکیٹوں تک کنٹینروں کی ترسیل کم لاگت اور وقت میں کی جا سکے گی۔
کنٹینروں کی تیز اور قابل اعتماد ترسیل سے براہِ راست تجارتی برادری کو فائدہ پہنچے گا اور خطے میں اقتصادی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہو گا۔