Tuesday, 15 September 2026, 02:24:47 pm
 
صدر، وزیراعظم کا جمہوری طرز حکمرانی کے بنیادی اصولوں سے وابستگی کا اعادہ
September 15, 2026

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے جمہوری طرز حکمرانی اور پاکستان کے آئینی نظام کے بنیادی اصولوں سے وابستگی کا اعادہ کیا ہے۔

اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے کہا کہ جمہوریت شہریوں کو ان کی زندگیوں پر اثرانداز ہونیوالے فیصلوں میں موثرآوازفراہم کرتی ہے اورحکومت کوعوام کے سامنے جوابدہ بناتی ہے۔

صدر نے کہا کہ انیس سو تہتر کا آئین ہمارے جمہوری نظام کی بنیاد اور وفاق کو متحد رکھنے کا ضامن ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پارلیمنٹ ملک کا مرکزی جمہوری ادارہ ہے جو عوام کی آواز اور ان کی امنگوں کی عکاسی کرتا ہے۔