Tuesday, 15 September 2026, 02:26:36 pm
 
وزیراعظم کا وفاق کی جانب سے خیبرپختونخوا کی ترقی، کیلئے کام جاری رکھنے کا عزم
September 15, 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کی ترقی اور اس کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام جاری رکھے گی۔

وہ خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی سے گفتگو کر رہے تھے، جنہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران صوبے کے مجموعی سیاسی حالات، امن و امان اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وفاق اور صوبے کے درمیان ہم آہنگی اور عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے مزید کوششوں پر بھی زور دیا گیا۔