جمہوریت کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔
یہ دن دنیا میں جمہوریت کی صورتحال کا جائزہ لینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
جمہوریت کے عالمی دن دو ہزار چھبیس کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے فیصلہ سازی کو بہتر بنانے، اعتماد کو فروغ دینے اور زیادہ پُرامن، جامع اور مضبوط معاشروں کی تشکیل کیلئے معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو قریب لانے کی اہمیت پر زور دیا ہے ۔