Tuesday, 15 September 2026, 02:25:11 pm
 
وزیراعظم کی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں عوام کو ہر ممکن امداد، ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت
September 15, 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں عوام کو ہر ممکن امداد اور ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

وہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین، لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک سے گفتگو کر رہے تھے، جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو متعلقہ صوبائی اداروں اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے ساتھ مؤثر رابطہ رکھنے کی ہدایت بھی جاری کی۔شہباز شریف نے متعلقہ محکموں کو بارشوں کے دوران رابطہ سڑکوں اور پلوں پر ٹریفک کی روانی یقینی بنانے اور امدادی سامان کی ترسیل کے حوالے سے روابط بڑھانے کی بھی ہدایت کی۔

اس موقع پر چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت کردہ پیشگی انتظامات کے باعث متعلقہ ادارے جاری مون سون سیزن کی مؤثر اقدامات کے ساتھ بہتر انداز میں نگرانی کرسکے۔

انہوں نے وزیراعظم کو جاری مون سون سیزن کے متوقع رجحان اور صوبوں اور ادراوں کے باہمی تعاون سے جاری مجموعی انتظامات کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔