Tuesday, 15 September 2026, 01:23:05 am
 
ستمبر 1965 کی جنگ کے 14ویں روز لاہور کے محاذ سے ملنے والی بھارتی میجر جنرل کی ڈائری سے سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے
September 14, 2026

ستمبر 1965 کی جنگ کے 14ویں روز لاہور کے محاذ سے بھارتی میجر جنرل کی ڈائری سے سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے۔

ڈائری میں بھارتی فوج کو جنگ سے متعلق احکامات دیے جانے اور بھارتی افواج کو اقتدار کی جنگ میں مہرے کے طور پر استعمال کیے جانے کا بھی انکشاف کیا گیا۔

نئی دہلی کے سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کے خلاف بھارتی فوج کی ناقص کارکردگی بھارتی حکومت کے لیے بڑا بحران بن گئی تھی۔

پاک فوج نے لاہور میں مقبول پور کے محاذ پر دشمن کا حملہ پسپا کرتے ہوئے 150 بھارتی فوجی ہلاک کیے، جبکہ دشمن اس سے دگنے زخمی فوجی چھوڑ کر بھاگ گیا۔

گدرو کے محاذ پر پاکستانی فوج نے بھارتی پوسٹ پر قبضہ کرتے ہوئے ایک بھارتی افسر اور 35 سپاہیوں کو جنگی قیدی بنا لیا۔

14 ستمبر کو بھارتی فضائیہ کو مزید 11 جنگی طیاروں کا نقصان اٹھانا پڑا، جس سے بھارتی فضائیہ کے تباہ شدہ طیاروں کی تعداد 80 ہوگئی، جبکہ پانچ بھارتی ٹینک بھی تباہ کیے گئے۔

تعداد میں کم ہونے کے باوجود پاک فضائیہ کے بہادر پائلٹس نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ذریعے دشمن پر برتری ثابت کی۔