Wednesday, 15 July 2026, 10:56:52 pm
 
پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے پُرعزم ہے، نائب وزیراعظم
July 15, 2026

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم کے مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے یہ بات شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل نورلان یرمیکبایف سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

نائب وزیراعظم نے پاکستان کی طرف سے رواں سال ستمبر میں تنظیم کی سربراہان مملکت کونسل کی صدارت سنبھالنے اور آئندہ سال ایس سی او سربراہ اجلاس کی میزبانی سے قبل تمام رکن ممالک کے ساتھ ملکر کام کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے تنظیم کے سیکریٹری جنرل نے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔

فریقین نے شنگھائی تعاون تنظیم کی ترجیحات اور معیشت، ٹرانسپورٹ اور رابطوں سمیت اہم شعبوں میں رکن ممالک کے درمیان تعاون مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر مفید بات چیت کی۔انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔