پاکستان نے گزشتہ 3 برسوں میں خصوصی اقتصادی اور ٹیکنالوجی زونز کی بہتری کیلئے نمایاں اقدامات کئے ہیں۔
یہ اقدامات خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی معاونت سے کئے گئے۔
خصوصی اقتصادی زونز کی بہتری کیلئے سروے ڈیٹا اور جدید منصوبہ بندی کی بنیاد پر نیا لائحہ عمل ترتیب دیا گیا ہے۔
خصوصی اقتصادی زونز کو روایتی رئیل اسٹیٹ ماڈل سے نکال کر صنعتی پیداوار، برآمدات اور سرمایہ کاری پر مبنی ماڈل کی جانب منتقل کیا گیا ہے۔
رشکئی، دھابیجی، قائداعظم بزنس پارک، علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی اور کراچی انڈسٹریل پارک کی ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔
اسپیشل ٹیکنالوجی زونز میں جدت اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا گیا ہے۔
ملک بھر میں 32 اسپیشل ٹیکنالوجی زونز قائم کئے گئے ہیں، جہاں 200 سے زائد کمپنیاں اور 27 ہزار سے زائد پروفیشنلز سرگرمِ عمل ہیں۔