نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔
دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمت کی جانب ہونے والی حوصلہ افزا پیش رفت کا خیرمقدم کیا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ مثبت پیش رفت خطے میں پائیدار امن و استحکام کی راہ ہموار کرے گی۔
دونوں رہنماؤں نے آئندہ پیشرفت کے حوالے سے قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔