انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ عوام کی سہولت کے لئے سٹی اسلام آباد ایپ کے ذریعے ایک سو پچاس سے زائد شہری خدمات دستیاب ہیں۔
ٹیلی ویژن پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا شفافیت اور بہتر طرز حکومت کے فروغ کے لئے مستقبل میں ایپ میں نئی خدمات بھی متعارف کروائی جائیں گی۔