سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 مختلف واقعات میں 9 خوارج ہلاک کردیئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق7 خوارج کو سکیورٹی فورسز کی جانب سے ضلع مہمند میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی کارروائی میں ہلاک کیا گیا۔
شدید فائرنگ کے تبادلے میں ملک کے 2 بہادر سپوتوں حوالدار محمد زاہد اور سپاہی آفتاب علی شاہ نے دلیری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
ایک اور مقابلے میں ڈیرہ اسماعیل خان میں جوانوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارج مارے گئے۔
ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا یہ خوارج دہشتگردی کی کئی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔