وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت معاشرے کے غریب طبقے کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔
انہوں نے آج (ہفتہ) لاہور میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے وفاقی سطح پر خصوصی رمضان پیکج کا آغاز کیا ہے جبکہ وزیراعلی مریم نواز نے صوبائی سطح پر اس طرح کے اقدامات کئے ہیں۔
عطااللہ تارڑ نے راشن تقسیم کرنے کو رمضان المبارک میں ضرورت مندوں کیلئے اچھی کاوش قرار دیا۔