کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سماجی اور سیاسی تنظیموں پر عائد پابندیاں ختم کرے۔
سری نگر سے جاری ایک بیان میں میر واعظ نے کہا کہ بھارت کو عوام کے تحفظات سننے چاہئیں اور مقبوضہ علاقے میں سماجی اور سیاسی تنظیموں پر پابندی عائد کرنے کی پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما نے زور دیا کہ نئی دہلی کو حقیقی سیاسی مذاکرات کیلئے ماحول کو سازگار بنانا چاہیے اور بامعنی اور جامع سیاسی عمل کے ذریعے کشمیری عوام کی شکایات کا ازالہ کرنا چاہیے۔