Monday, 15 June 2026, 04:02:34 pm
 
نائب وزیراعظم اور مصری وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
June 14, 2026

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے مصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے بھی ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمت کی جانب پیش رفت اور تازہ ترین علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ مثبت پیش رفت خطے میں دیرپا امن، سلامتی اور استحکام کے قیام میں معاون ثابت ہوگی۔