Thursday, 17 April 2025, 07:23:40 pm
 
وفاقی وزیر صحت کا ملک سے پولیو کے خاتمے کے عزم کا اظہار
April 14, 2025

وزیرصحت سید مصطفی کمال نے پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کے حوالے سے پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے اور پولیو ویکسینیشن کی اہمیت کے بارے میں لوگوں میں شعور اجاگر کرنے پر زور دیا ہے۔

انہوں نے آج (پیر) اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال کے دوران پاکستان میں پولیو کے چھ کیسز کی تشخیص ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ پیر سے ملک میں سات روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگی جس کے دوران چار لاکھ سے زائد پولیو ورکرز فرائض انجام دیں گے۔

وفاقی وزیر نے رواں سال کے آخر تک ملک سے پولیو وائرس کو ختم کرنے کا عزم ظاہر کیا۔