Friday, 14 March 2025, 11:14:47 pm
 
شاہ سلمان ریلیف مرکزنے پاکستان میں سرمائی کٹس منصوبہ کامیابی سے مکمل کرلیا
March 14, 2025

شاہ سلمان کے انسانی امداد اور ریلیف کے مرکز نے پاکستان میں اپنا سرمائی کٹس کا منصوبہ 2025 کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔

اِس منصوبے کے تحت شاہ سلمان کے انسانی امداد اور ریلیف کے مرکز نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی اور صوبائی اداروں کے تعاون سے ملک بھر کے 52اضلاع میں پچاس ہزار سرمائی کٹس تقسیم کیں۔

اس امدادسے ملک کے سب سے زیادہ متاثرہ اور سرد ترین علاقوں میں تین لاکھ37 ہزار افراد کو فائدہ پہنچا جن میں خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع، گلگت بلتستان کے 10، بلوچستان کے 11، آزاد جموں و کشمیر اور سندھ کے 6 جبکہ پنجاب کے 2 اضلاع شامل ہیں۔

ہر ونٹر پیکج میں دو اعلی معیار کی پالیسٹر رضائیاں، مردوں اور خواتین کے لیے گرم شال کٹس اور بچوں و بڑوں کے لیے موسم سرما کے کپڑے شامل ہیں۔