وزارت مذہبی امورنے کل یوم تحفظ ناموس رسالت منانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد رحمت اللعالمین حضرت محمدﷺ کی ذات اقدس کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی روک تھام ہے۔
مذہبی امور کے وزیر سردار محمد یوسف نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس سلسلے میں عوامی آگاہی مہم کے آغاز کیلئے گلگت بلتستان اور آزاد جموں وکشمیر سمیت تمام صوبوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
انہوں نے عوام خصوصاً نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا احتیاط سے استعمال کریں اور کسی بھی قسم کے گستا خانہ مواد کی رپورٹ وزارت مذہبی امور کے ان لائن پورٹل پر کریں۔