Saturday, 15 March 2025, 12:49:02 am
 
وزیراعظم کی چینی ذخیرہ اندوزی،مصنوعی قلت پیدا کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت
March 14, 2025

وزیراعظم شہباز شریف نے چینی ذخیرہ اندوزوں اور قیمتوں میں اضافے کے لیے چینی کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے یہ بات جمعہ کے روزاسلام آباد میں چینی کی کھپت  و  رسد اور مقررہ قیمتوں پر فراہمی سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کہی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کسی کو بھی چینی ذخیرہ کرنے یا قیاس آرائی کے ذریعے قیمتوں میں ردوبدل نہیں کرنے دیا جائے گا۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو شوگر ملوں کے ساتھ چینی کی کھپت  و  رسد کی نگرانی کیلئے روابط مربوط کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے یقین دلایا کہ ملک میں چینی کی وافرمقدار موجود ہے ۔

ملاقات میں وزیراعظم کو چینی کی کھپت  و  رسد اور موجودہ قیمتوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔