فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کیلئے بلوچستان میں دہشت گردی اورتخریب کاری کی پشت پناہی کررہا ہے ۔
انہوں نے یہ بات جمعہ کے روز اسلام آباد میں بلوچستان کے وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی کے ہمراہ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
ڈائریکٹر جنرل نے کہاکہ بھارت جعفر ایکسپریس پرحملے میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران اپنے میڈیا چینلز پر مصنوعی ذہانت سے تخلیق کردہ تصاویر اور جعلی وڈیوز کا استعمال کرتے ہوئے غلط معلومات پھیلارہا تھا ۔
واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے احمد شریف چوہدری نے کہاکہ دہشت گرد افغانستان میں اپنے آلہ کاروں سے ہدایات لے رہے تھے۔
انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں نے ٹرین کو دیسی ساخت کے دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بناکر روک دیا اس سے قبل ٹرین پرحملہ کرنے سے پہلے دہشت گردوں نے ایف سی کی قریبی چوکی پرحملہ کرکے تین ایف سی اہلکاروں کو شہید کردیا ۔
انہوں نے کہاکہ واقعے میں چھبیس مسافر شہید ہوئے۔
انہوں نے سیکیورٹی فورسز کی کارروائی شروع ہونے سے پہلے دہشت گردوں نے بعض مسافروں کو شہید کردیا تھا اورکارروائی کے دوران کوئی جان نقصان نہیں ہوا ۔
انہوں نے کل چھبیس جاں بحق افراد میں سے اٹھارہ فوج اور ایف سی کے اہلکار تھے تین کا تعلق ریلویز اور دوسرے محکموں سے تھا جبکہ پانچ شہری تھے انہوں نے کہاکہ تین سو چون مسافروں کو بازیاب کروالیاگیا جن میں سے سینتیس زخمی تھے۔
وزیراعلی بلوچستان نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کامیاب کارروائی کرنے پر سیکیورٹی فورسز، پاک فوج ، ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کوخراج تحسین پیش کیا ۔
انہوں نے اس مشکل وقت میں پاکستان سے تعاون کرنے اور اس افسوسناک واقعے کی مذمت کرنے پر عالمی برادری کا شکریہ اداکیا ۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ سیاست میں مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں