Friday, 14 March 2025, 05:48:42 pm
 
پاکستان کا سوڈان میں اشتعال انگیزی کے فوری خاتمے پرزور
March 14, 2025

پاکستان نے سوڈان کی افواج کے درمیان اشتعال انگیزی کے فوری خاتمے پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے نیویارک میں سکیورٹی کونسل کے ایک مباحثے میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ اس تنازعے کے جنوبی سوڈان سمیت پورے خطے پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔

منیر اکرم نے کہا کہ سوڈان کی مسلح افواج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان لڑائی کے باعث پہلے سے انسانی بحران والی صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے۔

سابق اتحادیوں کے درمیان جنگ 2023 میں شروع ہوئی تھی۔

پاکستان کے مستقل مندوب نے اپنے کلمات میں ریپڈ سپورٹ فورسز اور ان کے اتحادیوں کی جانب سے سوڈان میں متوازی گورننگ باڈی قائم کرنے سے متعلق منشور پر دستخط کئے جانے کی شدید مذمت کی ۔