File photo
نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحا ق ڈار امریکہ کا دورہ کریںگے جہاں وہ منگل کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق چین کے وزیر خارجہWANG YI اجلاس کی صدارت کریںگے۔
اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم کی اپنے ہم منصبوں اور اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔