Wednesday, 12 March 2025, 09:39:26 am
 
قومی اسمبلی،حکومت کی نئے ٹیکس لگانے کی تردید
February 14, 2025

قومی اسمبلی کو آج بتایاگیا کہ نئے ٹیلی کام ادارے پاکستان میں کاروبار کا آغاز کررہے ہیں ۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیرمملکت شزہ فاطمہ خواجہ نے آج قومی اسمبلی میں وقفہ سولات کے دوران ارکان کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے آن لائن نیٹ ورک لائسنز جاری کرنے کا آغاز کردیا ہے ۔

انہوں نے ایوان کو بتایا کہ سپکٹرم نیلامی اس سال کے وسط میں ہوگی۔

خزانے کے پارلیمانی سیکرٹری سعد وسیم شیخ نے کہاکہ حکومت کا مزید ٹیکسز کے نفاذ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے اوراس سال ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کوششیں جاری ہیں۔

منصوبہ بندی اور ترقی کی پارلیمانی سیکرٹری وجیہہ قمر نے ایوان کو بتایا کہ ساتویں زرعی شماری کا  پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔

تعلیم کی پارلیمانی سیکرٹری فرح ناز اکبر نے ایوان کو بتایاکہ رواں سال اپریل سے اسلام آباد  کے چار سرکاری اسکولوں میں کیمبرج تعلیمی نظام متعارف کرایا جائے گا  انہوں نے کہاکہ    یہ ایک آزمائشی منصوبہ ہے اوراگلے مرحلے میں دیگر سرکاری اسکولوں میں اس کا آغاز کیاجائے گا ۔

ایوان کا اجلاس اب پیر کی شام پانچ بجے ہوگا۔