Wednesday, 12 March 2025, 09:43:13 am
 
ای سی سی کی برکس کے قائم کردہ بینک کیلئے پاکستان کی رکنیت کی منظوری
February 14, 2025

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے برکس کے رکن ملکوں کی طرف سے قائم کیے گئے نیو ڈو یلپمنٹ بینک کیلئے پاکستان کی رکنیت کی منظوری دی ہے ۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج (جمعہ کو)اسلام آباد میں وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں ہواکمیٹی نے نیوڈویلپمنٹ بنک کے پانچ ہزار آتھ سو بیاسی بنیادی حصص خریدنے کی توثیق کی جن کی مالیت اٹھاون کروڑ بیاسی لاکھ ڈالر ہوگی اوراس کیلئے ادا کیے گئے سرمائے کی مالیت گیارہ کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر ہوگی۔

کمیٹی نے حکومت کے اہم اقدامات کی مالی معاونت کویقینی بنانے کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹس کی بھی منظوری دی ۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے فنانس ڈویژن کے تہت ختم ہونے والے محکمے پاکستان پبلک ورکس کی سرکاری ترقیاتی پروگرام کی ایک سو تینتیس سکیموں کیلئے انیس ارب پندرہ کروڑ روپے کی منظوری دی اب یہ فنڈز متعلقہ وزارتوں، ڈویژنوں اور صوبائی حکومتوں کو منتقل کیے جائیںگے۔