بلوچستان کی تحصیل شاہرگ میں ایک دھماکے میں نو محنت کش جاں بحق جبکہ چھ زخمی ہوگئے ہیں۔
زخمیوں کو علاج معالجے کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے دھماکے کی شدید مذمت کی اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کا امن سبوتاژ کرنیوالوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔