Wednesday, 12 March 2025, 09:42:26 am
 
زنیرہ قیوم موسمیاتی لائحہ عمل، خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے یوتھ ایڈووکیٹ مقرر
February 08, 2025

یونیسیف پاکستان نے چودہ سالہ زنیرہ قیوم موسمیاتی لائحہ عمل اور خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے اپنی یوتھ ایڈووکیٹ مقرر کیا ہے۔

اس بات کا اعلان اسلام آباد میں بریتھ پاکستان کلائمیٹ کانفرنس کے دوران کیاگیا۔

زنیرہ قیوم کا تعلق بلوچستان سے ہے اور انہوں نے کاپ - 29 سمیت مختلف قومی اور

بین الاقوامی فورمز میں پاکستانی نوجوانوں کی نمائندگی کی ہے۔

بلوچستان کے علاقے حب میں لڑکیوں کی ثانوی تعلیم پر موسمیاتی تبدیلی کے باعث سیلابوں کے اثرات کے بارے میں ان کی تحقیق کو دوہزار تئیس میں یونیسیف کے پالیسی ریسرچ چیلنج میں کامیاب قرار دیا گیاتھا۔