Wednesday, 05 February 2025, 01:54:57 pm
 
بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں 23 دہشتگرد ہلاک
February 01, 2025

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مختلف کارروائیوں میں 23 دہشتگرد ہلاک کردئیے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ضلع ہرنائی میں ایک آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے دہشتگردوں کے خلاف موثر کارروائی کی جس کے نتیجے میں گیارہ دہشتگرد مارے گئے اور ان کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کردئیے گئے۔

اس سے قبل ضلع قلات میں منگوچر کے علاقے میں سٹرک بند کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے سکیورٹی فورسز نے بارہ دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔

 کارروائی کے دوران ایف سی بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اٹھارہ فرزندان وطن دلیری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز پوری قوم کے ساتھ ملکر ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔