بلوچستان کے وزیراعلیٰ میرسرفراز بگٹی نے قلات کے علاقے MAGHALZAI میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت اور سیکورٹی فورسز صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔
سرفراز بگٹی نے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔