Wednesday, 14 October 2026, 07:44:42 am
 

مزید خبریں

 
صدر مملکت کا مکہ معاہدے کے تحت علاقائی امن اور دفاعی تعاون کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ
October 13, 2026

صدر آصف علی زرداری نے مکہ معاہدے کے تحت علاقائی امن اور دفاعی تعاون کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نعمان محمود سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

صدر نے یقین ظاہر کیا کہ سات اگست 2026 کو پاکستان، ترکیے اور سعودی عرب کی جانب سے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط سے اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں کی رہنمائی میں علاقائی امن اور استحکام مستحکم ہو گا۔

آصف علی زرداری نے واضح کیا کہ یہ معاہدہ خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ پاکستان تنازعات کے پُرامن حل اور ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے علاقائی اور کثیر جہتی تعاون میں اضافے کے اپنے عزم پر کاربند ہے۔