Wednesday, 14 October 2026, 07:46:05 am
 

مزید خبریں

 
پاکستان، یورپی یونین کا غیر قانونی ہجرت کے خاتمے کے لیے مل کر کام کرنے کا فیصلہ
October 13, 2026

پاکستان اور یورپی یونین نے غیر قانونی ہجرت کے خاتمے کے لیے یورپی یونین کے مشرقی راہداری اقدام پر مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ آج اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی اور داخلی امور و ہجرت کے یورپی کمشنر میگنس برونر کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔

انہوں نے سرحدی سکیورٹی اور قانونی ہجرت کے فروغ کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔