پاک فوج نے آج ہائپرسونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ کیا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، یہ میزائل جدید نیویگیشن اور جدید ترین ایویونکس سے لیس ہے۔
یہ میزائل اپنے منفرد پرواز کے راستے اور سمت تبدیل کرنے کی صلاحیت کے باعث انتہائی درستگی سے اہداف کو نشانہ بنانے اور دشمن کے میزائل دفاعی نظام کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
فتح ٹو کی توسیع شدہ رینج سے فوج کی رسائی اور دور دراز اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا۔
آج کے تجربے کا مشاہدہ کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمان، پاک فوج کے اعلیٰ افسران، سائنس دانوں اور انجینئرز نے کیا۔
صدر اور وزیراعظم، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز اور مسلح افواج کے سربراہان نے فتح ٹو ایکسٹینڈڈ رینج کے کامیاب تجربے پر سائنس دانوں اور انجینئرز کو مبارک باد دی ہے۔