Wednesday, 14 October 2026, 07:44:00 am
 

مزید خبریں

 
وزیراعظم کا پاکستان بھر میں آفات سے محفوظ اور مضبوط رہائشی ڈھانچے کی تعمیر کے عزم کا اعادہ
October 13, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان بھر میں زیادہ محفوظ اور آفات کا مقابلہ کرنے کی زیادہ صلاحیت رکھنے والی رہائشی آبادیوں اور تعمیراتی ڈھانچے کی تعمیر کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے آفات کے خطرات میں کمی کے عالمی دن کے موقع پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اس بات پر زور دیا کہ آفات کی روک تھام کیلئے آج کے اقدامات کل کے تحفظ کیلئے ضروری ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ آفات ایک ہی دن میں برسوں کی ترقی کو ختم کر سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی خطرات بڑھنے کے ساتھ ساتھ ہم اپنے موسمیاتی اور ترقیاتی منصوبوں میں خطرات میں کمی کو شامل کرنے اورشدید خطرے سے دوچار افراد کے تحفظ کیلئے شراکت داریاں مضبوط بنانے پر کام کر رہے ہیں۔