Wednesday, 14 October 2026, 07:47:10 am
 

مزید خبریں

 
صدر کا پاکستانی محنت کشوں اور ماہرین کے لیے یورپ میں قانونی مائیگریشن کے مواقع بڑھانے پر زور
October 13, 2026

صدر آصف علی زرداری نے پاکستانی محنت کشوں اور ماہرین کے لیے یورپ میں قانونی مائیگریشن کے وسیع تر مواقع فراہم کرنے پر زور دیا ہے۔

انہوں نے یہ بات داخلی امور اور مائیگریشن کے بارے میں یورپی کمشنر میگنس برونر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے آج اسلام آباد میں اُن سے ملاقات کی۔

صدر نے کہا کہ غیر قانونی ترکِ وطن کی روک تھام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کے بدلے میں قانونی مواقع میں اضافہ اور ہنرمند افرادی قوت کی ہجرت اور یورپی یونین کے ساتھ منظم تعاون کو بڑھایا جانا چاہیے۔

صدر نے کہا کہ پاکستان سخت قانون سازی، ادارہ جاتی استعدادِ کار، سرحدی نگرانی اور بین الاقوامی تعاون کے ذریعے انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی مائیگریشن کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔

کمشنر میگنس برونر نے علاقائی توازن برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اس سلسلے میں شاندار کام کیا ہے۔