Wednesday, 14 October 2026, 07:47:33 am
 

مزید خبریں

 
حکومت ڈیجیٹل نیشن پاکستان کے ایجنڈے کو بھرپور انداز میں آگے بڑھا رہی ہے،شزافاطمہ
October 13, 2026

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ حکومت ڈیجیٹل نیشن پاکستان کے ایجنڈے کو بھرپور انداز میں آگے بڑھا رہی ہے۔

انہوں نے آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل تبدیلی لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنا رہی ہے اور ڈیجیٹل خدمات تک رسائی کو وسعت دے رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یونیورسل سروس فنڈ نے ملک بھر میں تیرہ ہزار کلومیٹر سے زیادہ آپٹیکل فائبر بچھائی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں یونیورسل سروس فنڈ نے انٹرنیٹ تک رسائی بہتر بنانے کیلئے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری مکمل کی ہے اور اس سلسلے میں فنڈ نے ایک سو اٹھاون منصوبے مکمل کیے ہیں۔

شزا فاطمہ نے ملک میں سیٹلائٹ رابطے متعارف کرانے کی جانب پیش رفت کو بھی اجاگر کیا۔