Wednesday, 14 October 2026, 07:47:32 am
 

مزید خبریں

 
احسن اقبال کا خواتین میں اینیمیا اور بچوں میں غذائی قلت سے نمٹنے کے لیے صوبائی ٹاسک فورسز کے قیام پر زور
October 13, 2026

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے خواتین میں اینیمیا اور بچوں میں خوراک کی کمی کے مسئلے سے فوری طور پر نمٹنے کے لیے تمام صوبوں میں خصوصی ٹاسک فورسز قائم کرنے پر زور دیا ہے۔

وہ آج اسلام آباد میں خواتین، نوعمر لڑکیوں اور بچوں میں خون کی کمی کے مسئلے سے نمٹنے کے قومی منصوبے برائے دوہزار پچیس تا دوہزار تیس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

احسن اقبال نے کہا کہ خواتین، لڑکیوں اور بچوں کی صحت، تعلیم اور فلاح و بہبود پر سرمایہ کاری پاکستان کے انسانی سرمائے کو مضبوط بنانے اور پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول کے لیے ضروری ہے۔

احسن اقبال نے دوہزار تیس تک خواتین اور نوعمر لڑکیوں میں خون کی کمی کی شرح پچاس فیصد کم کرنے کے حکومتی عزم کا اظہار کیا۔