Monday, 14 September 2026, 10:31:15 am
 
پاک فوج نے ہرنائی کوئلہ کان میں ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا
September 13, 2026

پاک فوج نے ہرنائی کوئلہ کان میں ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا جہاں گیس دھماکے کے بعد کان کن پھنس گئے تھے۔

پاک فوج کی بروقت امدادی کارروائی میں کوئلہ کان میں پھنسنے والے 5 مزدوروں کو زندہ بچا لیا گیا۔

کوئلہ کان میں گیس دھماکے کے نتیجے میں اب تک 4 کان کن جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو چکے ہیں۔

زخمیوں کو مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

ہرنائی کے مقامی افراد نے پاک فوج کی جانب سے بروقت امدادی کارروائیوں کو بھرپور انداز میں سراہا ہے۔