Monday, 13 July 2026, 07:14:02 pm
 
سیکورٹی فورسز نے بلوچستان میں مزید 5 دہشتگرد خوارج کو ہلاک کردیا
July 13, 2026

بلوچستان میں جاری مشترکہ آپریشن شعبان کے دوران سکیورٹی فورسز نے مزید پانچ دہشتگرد خوارج کو ہلاک کر دیا ہے۔

پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کے اس مشترکہ آپریشن میں دہشت گردوں کو فضائی اور زمینی دونوں کارروائیوں کے ذریعے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

آپریشن شعبان میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی کل تعداد چھہترہو گئی ہے۔

رواں ماہ کی پانچ تاریخ سے اب تک آپریشن شعبان اور خفیہ اطلاعات پرمبنی دیگر کارروائیوں میں مجموعی طور پر ایک سو چودہ خارجی دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔