وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اور سابق وزیرِاعظم میاں محمد نواز شریف، ایک روزہ دورہ قطر پر دوحہ پہنچ گئے ہیں۔
دوحہ ایئر پورٹ پہنچنے پر قطر کے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ مملکت برائے دفاع شیخ سعود بن عبدالرحمن بن حسن بن علی آل ثانی نے وزیرِاعظم شہباز شریف، سابق وزیرِاعظم میاں محمد نواز شریف اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔
وزیراعظم قصر لوسیل جائیں گے جہاں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آلثانی سے ملاقات میں وزیرِاعظم قطر کے سابق امیر مرحوم شیخ حمد بن خلیفہ آلثانی کے انتقال پر امیر قطر، قطری شاہی خاندان اور قطری عوام سے اظہار تعزیت کریں گے۔
نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔