اسلام آباد میں خواتین کی سماجی اور معاشی ترقی پر غور کے لیے اسلامی تعاون تنظیم کی دو روزہ نویں وزارتی کانفرنس آج دوسرے روز بھی جاری رہے گی۔
کانفرنس کے پہلے روز مختلف تکنیکی سیشنز منعقد ہوئے، جن کے دوران کانفرنس کے ایجنڈے کی منظوری دی گئی اور خواتین کی ترقی کے لیے او آئی سی ایکشن پلان پر عملدرآمد کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
کانفرنس کے موقع پر وزیرِ قانون و انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ نے ایران، ترکیہ، سعودی عرب، مصر، بوسنیا و ہرزیگووینا، شام، صومالیہ اور یمن کے وزراء اور اعلیٰ حکام سمیت خواتین کی ترقیاتی تنظیموں اور او آئی سی لیبر سینٹر کے نمائندوں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔