پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ کو مزید مؤثر اور سرمایہ کار دوست بنانے کے لیے ڈیجیٹل اصلاحات اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کا عمل جاری ہے۔
مالی سال 2025-26 میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 48 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا، جبکہ ایک لاکھ 90 ہزار 277 نئے سرمایہ کار مارکیٹ کا حصہ بنے۔
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور پاکستان سٹاک ایکسچینج نے سرمایہ کاروں کے لیے اکاؤنٹ کھلوانے کا عمل آسان بنانے کے لیے متعدد اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔
سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے ایس ای سی پی نے بینک اکاؤنٹ کے ذریعے ڈیجیٹل تصدیق کا نظام متعارف کرایا ہے، جس سے اکاؤنٹ کھلوانے کا عمل تیز، کاغذی کارروائی میں کمی اور ایز آف ڈوئنگ بزنس کو مزید فروغ ملا ہے۔
18 سال سے کم عمر بچوں کو والدین کے ذریعے سرمایہ کاری کی سہولت فراہم کرنے کے لیے مائنر ٹریڈنگ اکاؤنٹس متعارف کرائے گئے ہیں۔
سرمایہ کاری کے عمل کو آسان، تیز اور ہر ایک کی رسائی میں لانے کے لیے ڈیجیٹل آن بورڈنگ موبائل ایپ بھی لانچ کی جا رہی ہے۔
ایس ای سی پی کے مطابق یہ ڈیجیٹل اصلاحات سرمایہ کاری کو آسان بنانے اور پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ کو مزید مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔