Monday, 08 June 2026, 07:56:02 am
 
ڈیرہ اسماعیل خان ایئرپورٹ پر تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں،فیصل کریم کنڈی
May 30, 2026

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان ایئرپورٹ پر تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان ایئرپورٹ کے دورے کے دوران کہا کہ ترقیاتی کام مکمل ہونے کے بعد یہ سہولت جلد اے ٹی آر طیاروں کے لیے فعال کر دی جائے گی۔

دورے کے موقع پر پاکستان ائرپورٹس اتھارٹی کے حکام نے انہیں ہوائی اڈے کی موجودہ صورتحال اور بحالی کے جاری اقدامات پر بریفنگ دی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ رن وے کی کارپٹنگ مکمل ہو چکی ہے جبکہ باقاعدہ پروازوں کی بحالی کے لیے کام جاری ہے۔