Monday, 08 June 2026, 07:54:38 am
 
خیبرپختونخوا کےعوام نے فتنہ الخوارج کا گمراہ کن بیانیہ یکسر مسترد کردیا
May 18, 2026

خیبرپختونخوا کے عوام نے فتنہ الخوارج کا گمراہ کن بیانیہ یکسر مسترد کر دیا ہے۔

فتنہ الخوارج سے تنگ خیبرپختونخوا کے غیور عوام نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے دہشت گرد رشتہ داروں سے سرعام لاتعلقی اور پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ضلع بنوں کے رہائشی وزیر اقبال نے اپنے دہشت گرد بیٹے خارجی شاکر اللہ سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔

بنوں پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران خارجی شاکر اللہ کے والد نے اپنے بیٹے سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ خارجی شاکر اللہ کے اچھے برے اعمال اور ریاست مخالف سرگرمیوں سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ خارجی شاکر اللہ تقریباً چھ ماہ قبل گھر چھوڑ کر چلا گیا تھا اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہو گیا۔

والد نے کہا کہ انہوں نے خارجی شاکر اللہ کو واپس لانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی، رشتہ داروں سمیت اہلِ خانہ کو بھی اس کے پیچھے بھیجا، مگر وہ واپس نہیں آیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ریاستی اداروں، پاک فوج اور حکومتِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہر قسم کے تعاون کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔

خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج سے عوامی نفرت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اور ان کا ریاست مخالف بیانیہ اب مکمل طور پر کمزور ہو چکا ہے۔