صدر آصف علی زرداری نے بنوں میں خارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
انہوں نے فتنہ الخوارج کے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہادری کو سراہا ہے۔
صدرِ مملکت نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکار کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں، قوم اپنے بہادر سپوتوں کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔