Monday, 08 June 2026, 07:54:55 am
 
خیبر پختونخوا حکومت کا سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
May 29, 2026

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات کے  نظام الاوقات کا اعلان کردیاہے ۔

ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق گرم علاقوں میں پرائمری سکولز یکم جون سے اکتیس اگست تک بند رہیں گے جبکہ مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں میں اگلے ماہ کی پندرہ تاریخ سے سولہ اگست تک چھٹیاں ہوں گی۔

سرد علاقوں میں یکم جولائی سے 31 جولائی تک گرمیوں کی تعطیلات ہوں گی۔

اسی طرح گرم علاقوں کے سکولوں میں سمر کیمپ  جون کا پورا مہینہ جاری رہیں گے۔