پنجاب کی حکومت نے گیارہ ہزار سے زیادہ سکولوں کوآوٹ سورس کرنے کاکام مکمل کرلیا ہے ۔
آج لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلی مریم نواز نے پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے تحت گیارہ لاکھ بچوں کے اندراج پر وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کی انتھک کوششوں کی تعریف کی ۔
انہوں نے سکول مینجمنٹ کونسل کو تین ماہ میں صوبے کے سکولوں میں تمام ضروری سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔
مریم نواز نے انگریزی زبان کے تربیت کاروں کے ذریعے سرکاری سکولوں میں پانچ لاکھ بچوں کو انگریزی زبان بولنے کی تربیت دینے کا ہدف مقرر کیا۔
انہوں نے سکول میں کھانے کے پروگرام کو دوسرے اضلاع میں توسیع دینے کے علاوہ ہرضلع میں لڑکیوں اور لڑکوں کیلئے نوازشریف سکول آف ایکسلنس قائم کرنے کی ہدایت کی۔