Friday, 14 March 2025, 01:53:40 pm
 
حکومت نے سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مربوط حکمت عملی تیار کرلی
March 13, 2025

حکومت نے سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے ایک مربوط حکمت عملی تیار کی ہے۔

ترک کمپنیوں کے لیے کاروباری عمل کو آسان بنانے میںخصوصی سرمایہ کاری کونسل کے کلیدی کردار کی تعریف کی گئی ہے۔

پاکستان اور ترکیہ نے پانچ ارب ڈالر کے تجارتی ہدف کے حصول کے لیے عملی اقدامات کئے ہیں۔

دونوں ملک سیاحت، تعلیم، آئی ٹی، انفراسٹرکچر اور دفاع کے علاوہ جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔

پاکستان اور ترکیہ نے آزادانہ تجارتی معاہدے کے تحت مزید اشیاء کی تجارت کے دائرہ کار کو وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے ۔