Thursday, 27 March 2025, 04:54:51 am
 
احسن اقبال کا ترقیاتی اہداف کیلئے وفاق اور صوبائی حکومتوں کے درمیان ہم آہنگی پر زور
March 13, 2025

منصوبہ بندی و ترقی کے وزیر احسن اقبال نے قومی ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان ہم آہنگی پر زور دیا ہے۔

پشاور میں وزیراعلیٰ کے اقتصادی امور کے مشیر مزمل اسلم کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دو ہزار پینتیس تک دس کھرب ڈالر کی معیشت بننے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔

وفاقی وزیر نے صوبائی منصوبوں اور اہم شعبوں میں قومی ترقیاتی اہداف کے درمیان مطابقت کی ضرورت کو اجاگر کیا۔